Ads

حزب اللہ کی جوابی کارروائی، اسرائیلی تنصیبات پر راکٹ حملے

بیروت: لبنان کی عسکریت پسند جماعت حزب اللہ نے اسرائیل کے فضائی حملے کے ایک روز بعد جواب میں متنازع علاقے مزارع شبعا میں اسرائیلی ٹھکانوں پر 10 راکٹ برسائے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے لبنان اور اسرائیل کے سرحدی علاقے پر واقع متنازع علاقے مزارع شبعا پر قابض اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو راکٹ سے نشانہ سے بنایا۔

لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملے کے جواب میں مزارع شبعا پر صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر راکٹ حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میدانی علاقے میں 10 راکٹ آکر گرے جن میں سے اکثر کو خودکار دفاعی فضائی نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائيل کے 2014 کے بعد پہلی بار لبنان پر فضائی حملے 

قبل ازیں مزارع شبعا سے اسرائیلی فوج نے لبنان پر راکٹ حملے کیے تھے جن کا نشانہ حزب اللہ کا ٹھکانہ تھا تاہم حملے میں جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گولن پہاڑیوں کے نزدیک واقع مزارع شبعا نامی زمین کا ٹکڑا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسبت سے تاریخی حیثیت رکھتا ہے اور اس زمینی ٹکڑے پر اسرائیل نے قبضہ کر رکھا ہے۔

The post حزب اللہ کی جوابی کارروائی، اسرائیلی تنصیبات پر راکٹ حملے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ywfssJ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment