Ads

لاہور میں لڑکی کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار

 لاہور: شہر میں دندناتے بدقماش نوجوان لڑکیوں کو چھیڑنے لگے۔

تھانہ نشتر کالونی میں لڑکی سے بداخلاقی اور نازیبا حرکت کی گئی۔ موٹر سائیکل سوار بدقماش لڑکے نے راہ گزر لڑکی سے بدتمیزی، نازیبا حرکات اور چھیڑ خانی کی جس کی وڈیو منظرعام پر آگئی۔ متاثرہ لڑکی نے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ ملزم نے سرعام بداخلاقی کی، اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کو ملزم کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جائے, خواتین کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرکے ملزم اسامہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم کو مزید کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

The post لاہور میں لڑکی کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TS8j79
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment