Ads

اسرائیلی فوج کی حماس کے احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ، 41 زخمی

اسرائیلی فوج کی حماس کے احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ، 41 زخمی
اسرائیلی فوج کی حماس کے احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ، 41 زخمی

 غزہ: مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 41 افراد زخمی ہوگئے جن میں 22 بچے بھی شامل ہیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کی اپیل پر اسرائیلی سرحد کے نزدیک فلسطینی شہری بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور فوجی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پہلے تو آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پھر ناکامی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 22 بچوں سمیت 41 افراد زخمی ہوگئے۔ 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ جارحیت پسند اسرائیلی فوج نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ اپنے غصے کی آگ اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے بجھائی۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہری اپنے گھروں کی واپسی مہم کے سلسلے میں سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے جسے سبوتاژ کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے مظاہرے میں شامل 100 سے زائد فلسطینی سرحدی باڑ کی جانب بڑھنے کی کوشش کررہے تھے اور ان مظاہرین نے فوجیوں پر دھماکا خیز مواد پھینکا جس کے جواب میں فوج نے فائرنگ کی۔

 

The post اسرائیلی فوج کی حماس کے احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ، 41 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2XNsIvJ

via Blogger https://ift.tt/3D5Jxlz
August 22, 2021 at 03:55AM
via Blogger https://ift.tt/3khoNPc
August 22, 2021 at 05:05AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment