Ads

مدرسے کے مہتمم پر بچی پر مبینہ تشدد اور ہراسانی کا مقدمہ درج

مدرسے کے مہتمم پر بچی پر مبینہ تشدد اور ہراسانی کا مقدمہ درج
مدرسے کے مہتمم پر بچی پر مبینہ تشدد اور ہراسانی کا مقدمہ درج

 راولپنڈی: تھانہ پیر ودہائی میں واقع مدرسے کے مہتمم نے مبینہ طور پر بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا او متعدد بار ہراساں کیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیرودہانی کے علاقے میں مدرسے میں زیر تعلیم بچی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ مدرسے کے مہتمم نے بچی کو ہراساں بھی کیا، متاثرہ بچی کی والدہ نے تھانہ پیر ودہائی میں ایف آئی آر درج کرادی ہے، تاہم 5 روز گزرنے کے بعد بھی ملزمان گرفتار نہ کیے جاسکے۔

بچی کی والدہ نے بیان دیا کہ ہمیں مدرسے سے فون آیا کہ آپ کی بیٹی بے ہوش ہے، بچی کا بھائی طالبہ کو مدرسے سے گھر لایا تو بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے، مدرسے کا مہتمم طالبہ کو متعد دفعہ ہراساں کرچکا ہے، اور اس روز بھی ایک خاتون استاد بچی کو زبردستی مہتمم کے کمرے میں لے کر گئی، بچی کو نشہ آور چیز پلائی گئی تھی، مہتمم مدرسہ بچی کے ساتھ کیا کرتا رہا ہے اس حوالے سے  بچی کو معلوم نہیں، جب کہ مہتمم مدرسہ اور خاتون استاد نے بچی کو زبان کھولنے پر گھر کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔

وقوعے کا مقدمہ 17 اگست کو تھانہ پیر ودہانی میں بچی کی ماں کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے بعد ان کا ڈی این اے کرایا جائے گا۔

 

The post مدرسے کے مہتمم پر بچی پر مبینہ تشدد اور ہراسانی کا مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3D7F9CQ

via Blogger https://ift.tt/3gouc5R
August 22, 2021 at 03:55AM
via Blogger https://ift.tt/3sBt9Vh
August 22, 2021 at 05:05AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment