Ads

شوکت عزیز صدیقی کا چیف جسٹس پاکستان کے نام خط

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کے نام اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے خط لکھ دیا۔

شوکت عزیزصدیقی نے کہا کہ انصاف کے حصول سے دلبرداشتہ ہو کر التماس کررہا ہوں، کاش میری درخواست کو عام سائل کے طور پر ہی سن لیا گیا ہوتا، پاکستانی شہری کے طور پر میرے ساتھ رکھا گیا سلوک آئین و قانون کے منافی ہے، میر اعمل آئین و قانون کے کے تحت جرم میں نہیں آتا، میرے بیان کی آج بھی چھان بین کی جا سکتی ہے، عمر بھر ضمیر و خوف خدا کے ساتھ اپنے فرائض بجا لایا، لیکن اب خود تین سال سے عدل کی زنجیر ہلا رہا ہوں۔

خط میں کہا گیا کہ سوچنے لگا ہوں کہ ملکی نظام عدل میں مظلوم شہری کے حقوق کی طاقت ہے بھی یا نہیں، میری درخواست میں اٹھائے گئے آئینی سوالات نہایت اہم ہیں، درد مند شہری کی حثیت سے آپ کی خدمت میں ارسال کر رہا ہوں، میری آئینی درخواست کی فوری سماعت کے احکامات جاری کئے جائیں۔

The post شوکت عزیز صدیقی کا چیف جسٹس پاکستان کے نام خط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fEo2yl
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment