Ads

فواد چودھری نے الیکشن کمیشن میں معافی نامہ جمع کرادیا

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے الیکشن کمیشن میں معافی نامہ جمع کرادیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کرنے پر فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوکر اپنے بیان پر معذرت کی تھی، الیکشن کمیشن نے فواد چودہری سے تحریری معافی نامہ طلب کیا تھا، جو آج فواد چوہدری نے جمع کرادیا ہے، الیکشن کمیشن فواد چوہدری کے معافی نامہ پر فیصلہ جاری کرے گا۔

کیس کا پس منظر

10 ستمبر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر اعظم سواتی نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے، آپ جہنم میں جائیں، ایسے اداروں کو آگ لگا دیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کی اعظم سواتی کو جواب جمع کرانے کی مہلت

جس کے بعد فواد چوہدری نے اعظم خان سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمشنر پر نواز شریف سے وابستگی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں سیاست میں آنے کا مشورہ دیا تھا۔

The post فواد چودھری نے الیکشن کمیشن میں معافی نامہ جمع کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/32puMMH
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment