جکارتہ: انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے دہکتے ہوئے لاوے نے رہائشی علاقے میں داخل ہو کر بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے ماؤنٹ سمیرو کا آتش فشاں پھٹ گیا جس سے نکلنے والے ہزاروں فٹ بلند دھوئیں نے سورج کو ڈھانپ لیا اور دن تاریکی میں ڈوب گیا۔
آتش فشاں کے لاوے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، امدادی کاموں کے دوران اب تک لاوے کی راکھ سے 13 لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور 98 افراد زخمی ہیں جب کہ 908 دیہاتیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
زخمیوں میں دو حاملہ خاتون بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں لاوے سے بری جھلس جانے والے افراد بھی شامل ہیں۔
زخمیوں میں 10 سے زائد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ امدادی کاموں کے دوران بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
The post انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lzcPBS
0 comments:
Post a Comment