Ads

دنیا کی طویل القامت خاتون 27 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

قاہرہ: کچھ عرصے سے بیمار دنیا کی طویل القامت مصری خاتون ہدیٰ عبدالجواد کا مقامی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ 

عالمی خبر رساں کے مطابق دنیا کی سب سے لمبی قد والی مصری خاتون ہدیٰ عبدالجواد کا الشرقیہ صوبے میں انتقال ہوگیا۔ 27 سالہ طویل القامت خاتون کئی برسوں سے گردوں کے امراض میں مبتلا تھیں۔

مقامی اسپتال میں ہدیٰ عبدالجواد کا ڈائیلسس جاری تھا۔اُن کے معالجین کا کہنا تھا کہ لمبے قد والے شخصیات کو گردوں کی بیماریوں کا سامنا رہتا ہے اور اکثر طویل القامت ہونے کا ریکارڈ رکھنے والوں کا انتقال گردے خراب ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔

ہدیٰ عبدالجواد کے پاس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تین ریکارڈز تھے، ان میں سب سے لمبے ہاتھ، بڑے پیر اور لمبے بازو شامل ہیں۔ ہاتھ کی لمبائی 24.3 سینٹی میٹر، پیر کی لمبائی33.1 سینٹی میٹر جب کہ بازو 236.3 سینٹی میٹرلمبے تھے۔

ہدیٰ عبدالجواد کے 33 سالہ بھائی محمد عبدالجواد کے پاس بھی مردوں میں سب سے لمبے بازو اور چوڑے ہاتھ رکھنے کا ریکارڈ ہے۔  ان کے بازوؤں کی چوڑائی 250.3 سینٹی میٹر جبکہ ہاتھ کی چوڑائی 31.3 سینٹی میٹر ہے۔

The post دنیا کی طویل القامت خاتون 27 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xTTqk4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment