Ads

سانحہ سیالکوٹ پر از خودنوٹس کے لیے چیف جسٹس کو درخواست

محمد ہارون: چیف جسٹس پاکستان کو سانحہ سیالکوٹ پر از خودنوٹس کے لیے درخواست دیدی گئی۔

سانحہ وزیر آباد پر از خود نوٹس کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو وکیل نے درخواست دیدی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ وزیر آباد پر از خود نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے، سری لنکا کے شہری کی لاش کی بے حرمتی کی گئی اور سینکڑوں لوگ اسے بچانے کی بجائے صرف ویڈیو بناتے رہے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی حفاظت کرے، بنیادی حقوق کا تحفظ عدالت عظمی کی اولین ذمہ داری ہے لہذا عدالت ملزموں کو قرار واقعی سزا دے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے درخواست اپنے سیکرٹری کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس درخواست پر دیکھتے ہیں کیا ہوسکتا ہے۔

The post سانحہ سیالکوٹ پر از خودنوٹس کے لیے چیف جسٹس کو درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3okQYQD
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment