واشنگٹن: امریکی نیوز چینل سی این این نے جنسی بدسلوکی کے ملزم سابق نیویارک گورنر کو الزامات سے نمٹنے کا مشورہ دینے پر ان کے بھائی کو نوکری سے برطرف کردیا۔
برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق سی این این نے اپنے نیوز اینکر کرس کومو کو اس وجہ سے نوکری سے نکال دیا کہ انہوں نے اپنے بھائی اینڈریو کومو کو جنسی بدسلوکی کے الزام سے بچنے کیلئے برادرانہ مشورہ دیا۔
سی این این نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ نیوز اینکر نے اپنے بھائی اینڈریو کوومو کی الزامات سے نمٹنے میں مدد کرنے کی کوششوں کی۔
سی این این کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پرائم ٹائم نیوز شو کی میزبانی کرنے والے کرس نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اپنے بھائی کو مشورہ دینے کا کام واقعی نیوز نیٹ ورک کے کچھ اصولوں کیخلاف ورزی تھی۔ کرس نے اینڈریو کومو کو تعلقات عامہ کے نقطہ نظر سے صلاح دی تھی۔
واضح رہے کہ 63 سالہ اینڈریو کوومو کو جنسی بدسلوکی کے متعدد الزامات کے بعد اگست میں نیویارک گورنری کا عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا تاہم سابق گورنر نے کسی بھی غلط کام میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔
The post اپنے گورنر بھائی کی مدد کرنے پر سی این این کا اینکرنوکری سے فارغ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ormZGS
0 comments:
Post a Comment