Ads

افغان فوجیوں کو قتل کرنے پر امریکا اور مغربی ممالک کی طالبان پر کڑی تنقید

 واشنگٹن: امریکا اور دیگر ممالک نے سابق افغان فوجی اہلکاروں کے ماورائے عدالت قتل، لاپتہ کرنے اور تشدد کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان پر کڑی تنقید کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، آسٹریلیا اور جاپان سمیت دیگر ممالک نے ہیومن رائٹ واچ کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں افغانستان کے سابق فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

ان ممالک نے طالبان کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق فوجیوں کی ماورائے عدالت قتل کی اطلاعات پر گہری تشویش ہے۔ سابق فوجی اہلکاروں پر مقدمہ چلائے بغیر سزا دینا ناانصافی ہے۔

امریکا سمیت دیگر ممالک نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی شفاف انکوائری ہونی چاہیئے اور ذمہ داروں کا تعین کرنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ طالبان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہتھیار ڈالنے یا گرفتار ہونے والے 47 افغان فوجی افسران اور اہلکاروں کو عدالت میں پیش کیے بغیر قتل یا گمشدہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے تاحال طالبان کی حکومت کی جنب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

The post افغان فوجیوں کو قتل کرنے پر امریکا اور مغربی ممالک کی طالبان پر کڑی تنقید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3orn11s
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment